وزیراعلیٰ سندھ کا سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفرکے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 26 مئی 2025 16:56

وزیراعلیٰ سندھ کا سابق گورنر سندھ  کمال الدین اظفرکے انتقال پر اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کمال الدین اظفر ایک زیرک سیاستدان تھے،مرحوم اپنی اعلیٰ قابلیت سے وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔