اتر پردیش میں ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

پیر 26 مئی 2025 16:56

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہندو تواغنڈوں نے چار مسلمان نوجوانوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔ پیر کو کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں متاثرہ نوجوانوں کو برہنہ حالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

حملے کی ذمہ داری اکھل بھارتیہ ہندو سینا نامی تنظیم نے قبول کی ہے جسے بجرنگ دل کا ذیلی گروپ سمجھا جاتا ہے۔13کے قریب ہند و تواغنڈوں نے سلیم خان ، عقیل ابراہیم اور دیگر دو مسلم نوجوانوں پر لاٹھیوں اور تیز دھار آلہ سے حملہ کردیا۔ مسلم نوجوانوں پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگایا گیا جبکہ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی میں بھینس کا گوشت ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہندو توا غنڈوں کے تشدد سے مسلم نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوروں نے بی جے پی کا جھنڈا اور ایک گا رکھشا تنظیم کا بینر بھی اٹھا رکھا تھا۔