Live Updates

پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

ٹیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3، 3، کراچی کنگز کے 4، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 مئی 2025 16:33

پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے، پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں ۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی تین تین کھلاڑی پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہیں ۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 

25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔ 
سکندر رضا اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔ 
پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز شامل ہیں ، سکندر رضا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، علی رضا، ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔                                                      
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات