اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسڑکٹ جیل کا دورہ،مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ

پیر 26 مئی 2025 16:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کر کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پیر کو انہوں نے دورہ کے دوران جیل کے مختلف حصوں خواتین سیکشن،جیل انڈسٹریل یونٹ،ماڈل انٹرویو روم،مسجد،کک ہاؤس،نوعمر قیدیوں کے کلاس روم اور منشیات کی بحالی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل انتظامیہ نے قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے فراہم سہولیات اور فلاح و بہبود کے لیے جاری کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اعتماد کا اظہار کیا اور قیدیوں کی بہترین دیکھ بھال کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :