الخدمت مائیکرو فائنانس کی جانب سے روز گار کی فراہمی کے لئے دس افراد کی مالی امداد

پیر 26 مئی 2025 16:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) الخدمت مائیکرو فائنانس کے تحت ضرورت مند اور بے روزگار افراد کوروزگار کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز دس بے روزگار افرادکو روزگار مہیا کرنے کے لیے الخدمت مائیکرو فائنانس کی جانب سے سبزی، فروٹ اور دیگر کاروبار شروع کروائے گئے جس کے لیے ان افراد کو سامان فروخت کرنے کے لیے ریڑھیاں جبکہ کام کے آغاز کے لیے منڈی سے تازہ زسبزیاں فروٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مالی امدادکی فراہمی بھی ممکن بنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا میاں اظہار الحق،نائب صدر ڈاکٹر ارشد شاہد،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم اور علی عبدالرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے جہاں ان افراد کو با عزت روزگارملے گا وہی پر ان افراد کو کسی سے امداد لینے کے بجائے خود کمانے کا موقع بھی میسر آئے گا ،ایسے پروگرام غربت کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں اور انسان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنی ضروریات پوری کر سکتا ہے، ایسی سکیمیں معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :