Live Updates

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

پیر 26 مئی 2025 16:58

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 748 روپے 48 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 732 روپے 66 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 920 روپے 40 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 284 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات