سکھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا

پیر 26 مئی 2025 17:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سکھر نے سٹی اسکول، ایوب گیٹ اور چلڈرن ہسپتال سمیت سکھر شہر کی مختلف موبائل اور فکسڈ پولیو ٹیموں کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کے ہمراہ پیر سے سے شروع کی گئی ۔انسداد پولیو مہم کے موقع پر سٹی سکول، ایوب گیٹ اور چلڈرن ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں اور ویکسی نیشن سینٹرز کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مستقبل کے معماروں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام پولیو ٹیمیں میدان میں موجود رہیں اور ان کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران وہ بھی میدان میں موجود رہیں اور کام نہ کرنے والے اور غیر حاضر عملے کی نشاندہی کریں، تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :