تھانہ بھلوال پولیس کی غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

پیر 26 مئی 2025 17:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہےگی ۔ اسی ضمن میں تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کامران سے بندوق 12 بور، امجد سے کلاشنکوف، عقیل سے رائفل 222 بور اور ملزم کلیم سے بندوق 12 بور برآمد کرلی ۔

علاوہ ازیں تھانہ بھلوال صدر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان اکرام سے بندوق 12 بور،عارف سے کلاشنکوف، عرفان سے پسٹل 30 بور اور کاشف سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :