سی سی ڈی پولیس ،ڈاکوئوں کے درمیان کراس فائرنگ ،2ڈاکو گرفتار ،ایک فرار

پیر 26 مئی 2025 17:34

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان کراس فائرنگ سی سی ڈی پولیس نے مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو گرفتار کر لئے ،ایک فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیا رام پل پر موجود تھی لکڑانوالہ کیجانب سے ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو آئے سی سی ڈی ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی موٹر سائیکل سوار ڈاکو تیزی سے موٹر سائیکل موڑتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا ، جسے فوری گرفتار کر لیا گیا. ڈاکوکی شناخت محمد ارشد عرف صدی سکنہ لکڑانوالہ کے نام سے ہوئی ساتھی ڈاکو کو بھی سی سی ڈی پولیس نے بہادری سے تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گرفتار ڈاکو کی شناخت احمد شہزاد سکنہ 56 ڈی پاکپتن کے نام سے ہوئی سی سی ڈی پولیس نے ڈاکوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ڈاکوں کے قبضہ سے برآمد ہونے والا موٹر سائیکل چوری کا نکلا فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے سی سی ڈی پولیس اور مقامی پولیس کا سرچ آپریشن جاری سی سی ڈی پولیس کی خصوصی ٹیم فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے تشکیل زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔