ڈی جی سپورٹس کی زیرصدارت وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس

خضرافضال چودھری نے پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہونیوالے ٹرائلز کے پہلے روز کا جائزہ لیا

پیر 26 مئی 2025 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹرائلز کے پہلے روز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم ، ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹریاسمین اختر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ ، زرینہ وقاراورپنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کی آن لائن شرکت ۔

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کبڈی، بیڈمنٹن ، ہاکی اور والی بال کے ٹرائلز شروع ہوگئے، ٹرائلز31مئی تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میںجاری رہیں گے،یکم سے 5جون تک پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں سمرگیمز کے مقابلے ہوں گے،عید کے بعد 12سی18جون تک تمام ڈویژن کے لاہور میں مقابلے ہوںگے،وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،گیمز میں افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔