خاران، پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں قابو کرنے کے لیے مسلسل کاروائی کررہی ہے ، ایس ایچ او تھانہ خاران

پیر 26 مئی 2025 19:26

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ خاران محمد قاسم کا عوام کے نام پیغام میں کہا کہ خاران میں حالیہ دنوں میں چور ڈکیت اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ گئی تھی جس کو پولیس قابو کرنے کے لیے مسلسل کاروائی کررہی ہے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خاران پولیس کم وسائل کے باوجود دن رات کوششیں کر رہی ہے اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں، امن و امان کی بحالی کے لیے خاران کے تمام رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے بازار اور شہر کے گلی محلوں میں موٹر سائیکل پارک کرتے وقت انٹر لاک ضرور لگائیں اور جن کے موٹر سائیکل کا سوئچ ڈائریکٹ ہے فوری مرمت کروائیں عوام کی ان اقدامات سے چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی، جس سے پولیس کو چوروں اور ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں مزید وقت اور مدد ملے گی اگر کسی مشکوک سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

خاران پولیس عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے جرائم کو پولیس اور شہریوں کے اتفاق و تعاون سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔\378