تھانہ خان رازق شہید پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار

پیر 26 مئی 2025 19:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید مدثر اقبال نے اہم کارروائی کے دوران شہر کے مصروف ترین بازار قصہ خوانی اور اطراف میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ خان کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دوسرا ٹیڈی گیٹ کا رہائشی شامل ہے جو اندرون شہر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد سکریپ کرکے پارٹس کی شکل میں اونے پونے داموں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چار عدد مسروقہ جبکہ ایک عدد موٹرسائیکل پارٹس کی شکل میں بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہےے ملزمان کی شناخت منصور ولد ناصر سکنہ ٹیڈی گیٹ اور مسلم ولد لال سکنہ افغانستان سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :