Live Updates

سکندر رضا کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا، فخر زمان

پیر 26 مئی 2025 20:16

سکندر رضا کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا، فخر زمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا، اس موقع پر مختلف کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ شفیق نے کہا کہ سکندررضا طویل سفر کر کے آئے اور بہترین کھیلے، فخر زمان بولے سکندر رضا نے بہت قربانی دی، میں ان کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا۔سلمان مرزا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی شاندار رہی، ہمارے لیے سارے میچز ہی فائنل تھے۔حارث روف بولے کسی ایک پر نہیں پوری ٹیم پر بھروسہ کرتے ہیں، ٹورنامنٹ جس طرح کھیلے کبھی نہیں لگا ہم ٹائٹل نہیں جیت سکتے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات