سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمزکے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع

پیر 26 مئی 2025 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع ہوگئے، تحصیل ماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ کے کبڈی کے ٹرائلز آشیانہ کرکٹ گراؤنڈ میںمنعقد ہوئے ، جس میں 70سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے ، ٹرائلز کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ ،ملک شاہد اعوان سروبہ ، رانارزاق، شاہد گجر اور کبڈی سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ، بیڈمن گرلز کے ٹرائلز27مئی جبکہ بوائز کے ٹرائلز28مئی کو جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، والی بال کے ٹرائلز 27مئی کو جمنازیم ہال میں ہوں گے جبکہ ہاکی کے گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز 29اور30مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر ہوں گے ، تحصیل سطح کے ٹرائلز سے سامنے آنے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔