سولرپینلزکو حفاظتی تدابیر سے نصب کروایا جائے، پی ڈی ایم اے پنجاب کا مراسلہ

پیر 26 مئی 2025 22:05

سولرپینلزکو حفاظتی تدابیر سے نصب کروایا جائے، پی ڈی ایم اے پنجاب کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و رہنما اصول مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری کیا۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا۔

مراسلہ میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں آندھی اور طوفان کی وجہ سے پیش آنے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔

(جاری ہے)

چھتوں پر لگائے گئے یا کھلے ڈھانچے میں لگائے گئے سولر پینلز کو حفاظتی تدابیر سے نصب کروایا جائے۔ مستقبل میں سولر پینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے۔ صوبہ بھر میں نصب شدہ پینلز اور ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ہدایات جاری کی جائیں۔ مرمت اور جانچ پڑتال کے لیے ایس او پیز بنائیں جائیں اور پینلز کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔ تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تا کہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :