Live Updates

چھوٹے تاجروں کو ٹیکس میں خصوصی مراعات دی جائیں، تاجران اسلام آباد

پیر 26 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی اور دیگر تاجروں نے کہا ہے کہ 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، تاجروں نے بجٹ کے لئے اپنی تجاویز سے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے نئے ٹیکس گزاروں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، لہذا فائلر بننا ضروری قرار دیا جائے ، چھوٹے تاجروں کے لئے بجٹ میں پیکج کے بجائے ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں، پراپرٹی اور کنسٹرکشن کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے ۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کی وجہ سے درجنوں انڈسٹری چلتی ہیں اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات