گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس، رواداری، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا ہے

پیر 26 مئی 2025 20:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے درمیان رواداری، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا تھا تاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید تقویت دی جا سکے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنما معاشرے کو امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام سے منور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام امن، محبت اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و یگانگت ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمیں ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں الواعظ کریم خان، مولانا سرور شاہ، مولوی توفیق مدنی، مولانا خلیل قاسمی، شیخ مرزا علی و دیگر نےاپنے خطبات میں امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم ﷺکی تعلیمات کی روشنی میں علاقائی امن کے قیام کے لیے متحد رہیں اور آپس کے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :