لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدید لہر برقرار، گیسٹروکے مریضوں میں اضافہ

پیر 26 مئی 2025 22:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جس وجہ سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ روز لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد مریض کو گیسٹرو کی وجہ سے چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا جس میں اصغر بگھیو، رضا محمد شیخ، حلیم شیخ، رستم سومرو، مختیار ابڑو اور دیگر شامل ہیں، جنہیں ورثاء کی جانب سے الگ الگ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم دی گئی، اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جس سے گیسٹرو کے مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس حوالے سے ماہر ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ٹھنڈی اشیاء کا استعمال کریں تاکہ گرمی کی شدید لہر سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :