گورنرسندھ کاسابق گورنرسندھ کمال اظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 26 مئی 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق گورنرسندھ کمال اظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق گورنرسندھ کمال اظفر کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں