تھرپارکر،7 دنوں کے دوران گرمی سے 100 سے زائد مور ہلاک

منگل 27 مئی 2025 04:00

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)تھرپارکر میں گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے،علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اعجاز تالپور کے مطابق مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ چینج اور پانی کی کمی سے مور بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی موروں کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے جن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :