امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ، ایران نے یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندی مسترد کر دی

منگل 27 مئی 2025 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے لئے یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندی مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

العربیہ نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے یورینیم افزودگی کی عارضی معطلی پر غور نہیں کریں گے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے چھٹے دور کے لیے تاحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔