مسٹر بیسٹ بیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ اور ٹام کروز سے امیر

انفلونسر نے 2023 میں 220 ملین ڈالرز کمائے جبکہ 2024 میں ان کی کمائی کا انداز 700 ملین ڈالرز لگایا گیا

منگل 27 مئی 2025 13:47

مسٹر بیسٹ بیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ اور ٹام کروز سے امیر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)27 سالہ ارب پتی اپنی بیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ خان اور ٹام کروز سے زیادہ امیر ہے، کیا آپ اس کا نام جانتے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین انفلوئنسراور کانٹینٹ کریئٹرجس کی عمر صرف 27 سال ہے ، لیکن اس کی دولت دنیا بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ کئی بڑے اسٹار اداکاروں سے زیادہ ہے۔

ارب پتی کی اصطلاح پہلی بار امریکی تیل کے بیوپاری جان ڈی راک فیلر کیلئے استعمال ہوئی، جنہوں نے ورلڈ وار 1 کے دوران امریکی معیشت میں انقلاب برپا کردیا تھا۔حالیہ 100 برس میں بے شمار افراد ارب پتی بن چکے ہیں، اس دوران کئی مشہور شوبز شخصیات بھی اس کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔ہالی ووڈ کے 90 کی دہائی کے اسٹار اسٹیون اسپیل برگ فلمی دنیا کے پہلے ارب پتی تھی لیکن اب 27 سالہ انفلونسر نے یہ سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز اسٹیفن یعنی جمی ڈونلڈسن جسے انٹرنیٹ صارفین مسٹر بیسٹ کے نام سے جانتے ہیں، فوربز میگزین کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت کی مالیت 50 کروڑ ڈالر ہے۔وہ ارب پتیوں کی فہرست میں واحد شخص ہیں، جن کی عمر 30 برس سے کم ہے، ٹام کروز 900 ملین ڈالر، شاہ رخ خان 877 ملین ڈالر اور جانی ڈیپ 100 ملین ڈالرز کے ساتھ ان سے بہت پیچھے ہیں۔انہوں نے یوٹیوب پر کمائی کا آغاز 2012 میں شروع کیا، وہ شروع میں ویڈیو گیمز اور اسٹریمنگ کرتے تھے لیکن 2017 میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس نے کئی لاکھ ویوز حاصل کیے، جس کے بعد انہوں نے کالج چھوڑ کر مکمل توجہ یوٹیوب پر دی اور تیزی سے ترقی کرگئے۔

دستاویز کے مطابق انہوں نے 2023 میں 220 ملین ڈالرز کمائے جبکہ 2024 میں ان کی کمائی کا انداز 700 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔مسٹر بیسٹ اپنی یوٹیوب آمدنی عطیہ کرتے ہیں، وہ اب تک مختلف مقاصد کیلئے 60 ملین ڈالرز، 100 سے زائد گاڑیاں اور 1 ہزار غریب افراد کی آنکھوں کی سرجری بھی کرواچکے ہیں۔