وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام یوم تکبیر کے موقع پر میرپور میں جلسہ سے خطاب کریں گے

منگل 27 مئی 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام یوم تکبیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر امور کشمیر بدھ کی سہ پہر کھڑی شریف کے مقام پر جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس جلسہ کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر چوہدری رخسار نے کیا ہے۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت بھی خطاب کرے گی۔