صادق آباد ،اقبال نگر تا گلشن اقبال سیوریج لائن بچھانے کا کام 80 فیصد مکمل ہو گیا

منگل 27 مئی 2025 15:00

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) رحیم یارخان میں اقبال نگر تا گلشن اقبال سیوریج لائن بچھانے کا کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ۔سیوریج لائن تکمیل کے آخری مراحل پر پہنچنے پر محکمہ ہائی وئے نے سڑک کی تعمیر شروع کر دی ۔خانپور اڈا تا گلشن اقبال شاہی روڈ کی تعمیر سیوریج مسائل کے باعث التواء کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے سڑک کی تعمیر سے قبل سیوریج لائن بچھانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ ہائی ویز ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مشترکہ ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔جوائنٹ ونچر کے تحت سڑک کی تعمیر سے قبل نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کیا گیا۔سیوریج لائن کی تکمیل سے شاہی روڈ سمیت مضافاتی علاقوں میں درپیش سیوریج مسائل کا ازالہ ہو سکے گا ۔ بحالی کے ساتھ روڈ کی تعمیر سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔\378