Live Updates

معروف پنجابی شاعر بابا نجمی بھارتی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

منگل 27 مئی 2025 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) پنجابی کے نامور بین الاقوامی شاعر بابا نجمی کا ایک اور اعزاز ،ان کے کلام کو بھارت کی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ۔ اب بھارتی طلبہ ان کی شاعری کو پڑھے بغیر گریجوایشن نہیں کر سکیں گے۔ان کا کلام بھارتی شہرکی یونیورسٹی آف بیکانیر کے پنجابی کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔جدید پنجابی شاعری کی اس نصابی کتاب کا نام کوی اڈاری (شاعرانہ پرواز) ہے۔

اس کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ اور سندیپ سنگھ منڈے ہیں۔اس کتاب میں کل بارہ منفرد اور معروف شاعروں کا کلام شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کے ایوارڈ ونر شعرا جن میں امرتا پریتمشو کمار بٹالویڈاکٹر جگتارڈاکٹر ہر بھجن سنگھ بابا نجمی اوتار لوپبھائی ویر سنگھپروپورن سنگھدھنی رام چاترکپروفیسر موہن سنگھسرجیت پاترسنت رام اداسی اور جسونت ظفر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بابا نجمی واحد پاکستانی پنجابی شاعر ہیں جن کا کلام بھارت کی کسی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہوا ہے۔اس سے پہلے بابا نجمی کا مجسمہ 2013ء میں بھارتی شہر موگا میں اور اگلے برس بھارتی شہر برنالہ میں سجایا گیا۔برنالہ میں مجسموں کی تعداد 12ہے جہاں بابا بلھے شاہ کا مجسمہ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ ان کا انگلینڈ کے سکھ نیشنل میوزیم میں بھی پوسٹر سجایا گیا ہے۔کئی سکولوں کے کتب خانے ان کے نام سے منسوب ہیں۔ ان پر اب تک دو ایم فل بھی ہو چکے ہیں۔وہ کینیڈاانگلینڈ قطر بھارت اور دیگر ممالک کے متعدد بار دورے اور بہت سے ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔تاہم ابھی تک حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے ایوارڈسے نہیں نوازا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات