پٹرولنگ پولیس جیابگا کی نمایاں کارکردگی ،ایس پی پٹرولنگ کی جانب سے شاباش

منگل 27 مئی 2025 15:20

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پٹرولنگ پولیس جیابگا رواں ماہ کارکردگی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی،ایس پی پٹرولنگ کی جانب سے شاباش دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جیابگا چیک پوسٹ نے رواں ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جیابگا پٹرولنگ پولیس نے ماہ مئی میں 15505افراد کی چیکنگ کی جن میں خطرناک اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے،8637گاڑیوں کی چیکنگ کی جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے،سڑک پر مددکے منتظر 22افراد کی مدد کی گئی،42اوور لوڈ گاڑیوں کے چالان کئے گئے،تیز رفتاری اور زیگ زیگ گاڑی چلانے والے 3افراد کے خلاف کارروائی کی گئی،سیف سٹی چالان والے 29افراد سے ریکوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :