حرمین ایکسپریس کے روزانہ 140 سفر، 20 لاکھ سے زائد حجاج کے لیے سفر کی آرام دہ سہولت

منگل 27 مئی 2025 16:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)سعودی عرب کی ریلوے کمپنی سار نے اعلان کیا ہے کہ حج 1446ھ کے سیزن میں الحرمین ایکسپریس کے ذریعے روزانہ 140 تک سفر انجام دیے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد عازمین کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سار نے بتایاکہ اس سال مجموعی طور پر 4700 سے زائد شیڈول سفر ترتیب دیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4 لاکھ اضافی نشستوں کا اضافہ ہے۔ یہ اقدام حجاج کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور ان کے سفر کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔الحرمین ایکسپریس سعودی عرب کے قومی ٹرانسپورٹ سسٹم کا جدید ستون ہے جو 453 کلومیٹر طویل برقی ریلوے لائن پر مبنی ہے۔