امریکی صدر کا فلپائن کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان ، وہاں سے درآمدات پر ٹیرف کی شرح 19 فیصد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 23 جولائی 2025 13:56

امریکی صدر کا فلپائن کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے  کا اعلان ، وہاں  سے  ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائن کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہاں سے درآمدات پر ٹیرف کی شرح 19 فیصد ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت فلپائنی منڈی کو امریکی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلپائن 19 فیصد ٹیرف عائد کرے گا اور دونوں ممالک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریق فوجی اشتراک پر بھی مل کر کام کریں گے،یہ معاہدہ نہ صرف تجارتی روابط کو فروغ دے گا بلکہ علاقائی سلامتی اور تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔