غلام فاروق میموریل ہسپتال کی تعمیر سے بلیدہ کے عوام کو صحت کی سہولیات بہتر انداز میں میسر ہو ں گی،وزیر منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی

منگل 27 مئی 2025 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے غلام فاروق میموریل ہسپتال بلیدہ کا بل بلوچستان اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے پر وزیراعلی ٰ سرفراز احمد بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر یونس زہری اور حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کا شکریہ اداکرتے یوے کہا کہ غلام فاروق میموریل ہسپتال کی تعمیر سے بلیدہ کے عوام کے لئے صحت کی سہولیات بہتر انداز میں مہیسر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حلقے کے عوام کی حمایت سے نئی منظور شدہ ہسپتال سمیت دیگر ترقیاتی پراجیکٹس سے بلیدہ کے عوام کو تمام بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ترقی کا یہ عمل آنے والے وقت میں اسی عزم اور رفتار سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :