یونیورسٹی آف ہری پور کے سکالر صدام حسین نے پی ایچ ڈی مکالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

منگل 27 مئی 2025 17:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے سکالر صدام حسین نے پی ایچ ڈی مکالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ سکالر صدام حسین نے ایگرانومی کے شعبے میں اپنے مکالے کا کامیابی سے دفاع کیا،ان کی تحقیق کا عنوان سورج مکھی کے ہائبرڈز کی نمو،پیداوار اور تیل کے معیار کی خصوصیات پر Exogenously Applied Sulphur and Zinc کا اثر تھا۔

(جاری ہے)

صدام حسین نے ڈاکٹر عبدالقیوم کی نگرانی میں ڈاکٹر سمیع اللہ خان،ڈاکٹر ایاز محمود اور ڈاکٹر گلزار احمد کے ساتھ اپنی ڈاکٹریٹ کی تحقیق مکمل کی۔ یہ شعبہ زراعت میں ڈاکٹر عبدالقیوم کی نگرانی میں مکمل ہونے والی پہلی پی ایچ ڈی ہے۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر عابد فرید اور شعبہ ایگرانومی کے چیئرمین ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے اس اہم تعلیمی کامیابی پر صدام حسین اور پوری نگران ٹیم کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :