صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا دورہ

منگل 27 مئی 2025 18:23

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اسلم و دیگر موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے ایگزا مینیشن سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اسلم کو امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی اورپنجاب میڈیکل فیکلٹی کو آئندہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے امتحانات کو مربوط نظام کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میڈیکل فیکلٹی کو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا نصاب بہتر بنانے اور اوورآل نظام میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ امتحانات میں 37 ہزار سے زائد امیدوران حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :