Live Updates

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ اور سیماپ نے کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

منگل 27 مئی 2025 22:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے منگل کو سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ) کے ساتھ خواتین کے کاروبار اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے تحت باضابطہ طور پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ ترجمان وومن چیمبر کے مطابق اس تعاون سے سیالکوٹ میں خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کے لیے ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے اور پائیدار صنعتی ترقی کے وسیع تر قومی اہداف کے حصول میں بھی ممدو معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شراکت داری جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، آلات جراحی کے شعبے میں جدت کی حوصلہ افزائی کرنے اور سیالکوٹ میں خواتین کی زیر قیادت کاروبار کے لیے نئی راہیں پیدا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک کوشش کی نشاندہی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں اداروں کے مابین یہ ایم او یو سنگ میل تھا۔سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں نے اسے اقتصادی سرگرمیوں کی تحریک اور صنعت کو آگے بڑھانے والے ٹیلنٹ پول کو وسیع کرنے کے لیے شراکت داری کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

معاہدے میں مشترکہ اقدامات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے جن میں صلاحیت سازی کے پروگرام، تربیتی ورکشاپس، مارکیٹ تک رسائی میں مدد اور رہنمائی کے مواقع شامل ہیں جن کا مقصد خواتین کو سرجیکل آلات کی سپلائی چین میں فعال طور پر حصہ لینے اور اس میں حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر چیئرمین سیماپ ذیشان طارق، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان، سینئر نائب صدر گل زیب وقاص اعوان، نائب صدر روبینہ نوید اور دیگر خواتین کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات