Live Updates

رحیم یارخان ٹیکس بار اور ٹیکس ایڈوائزرز ایسو سی ایشن کے تعاون سے اپیل میں ترامیم اور ان کے ایفیکٹس کے حوالے سے سیمینار

منگل 27 مئی 2025 23:08

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) رحیم یارخان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسو سی ایشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں اپیل میں ہونے والی ترامیم اور ان کے ایفیکٹس کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں اپیل کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او بہاولپور جمشید فخری ڈاہر مہمان خصوصی تھے، انھوں نے اپیل میں پائے جانے والے نقائص اور اپیل سسٹم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد جو مشکلات لوگوں کو درپیش تھیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

تمام ٹیکس وکلاء کو خاص طور پر گائیڈ کیا گیا کہ وہ اپیل بناتے وقت کن چیزوں کو مدنظر رکھیں، بعد ازاں دوسرے سیشن میں سیلز ٹیکس میں ہونے والی ترامیم اور اس کے اوپر جولف دستاویزات کی وجہ سے اور جو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز اور دوسرے لوگوں کو انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا ہے، اس کے بارے درپیش مسائل کے پر روشنی ڈالی گئی جس سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان ٹیکس چینل احسن ورک خصوصی طور پر لاہور سے تشریف لائے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا جس میں وکلاء نے بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کی اور اس دوران کھانے کا بھی اہتمام تھا، رحیم یارخان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے تعاون سے جس میں خصوصی طور کے پر صدر رحیم یارخان ٹیکس بارایسوسی ایشن قاضی جنرل محمد سمیع، جنرل سیکرٹری محمد اشرف جاوید چودھری، سابق صدر محمد نوید، ایگزیکٹو ممبر انوار الرحمٰن، رانا محمد ظفراللہ اور میڈیا سیکرٹری میاں عزیزالرحمن نے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

سیمینار کے اختتام پر رحیم یار خان ٹیکس بار ایسوسی ایشن صدر قاضی محمد سمیع نے مہمانوں اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور رحیم یارخان میں اس طرح کے مزید تربیتی پروگرام اور ورکشاپس منعقد کرنے کا اعلان کیا اور پوری ٹیکس بار کو سیمینار میں بھرپور شرکت پر مبارکباد دی۔ جب کہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد اشر ف جاوید چودھری نے سرانجام دیئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات