ڈی جی ریسکیو1122کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد

صوبائی ڈائریکٹرز ،تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے حصہ لیا

منگل 27 مئی 2025 19:55

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی سربراہی میں صوبائی ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر صوبائی ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اس وقت صوبے میں بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کررہے ہیں تاہم ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں جس میں ابتدائی طبی امداد کی درسی و تدریسی تربیت کا دائرہ کار بھی بڑھا جائے جس میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اب پٹرول و سی این جی پمپس اور ایل پی جی سلنڈرز کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو آگ سے بچا کی تربیت فراہم کی جائے گی، بلند عمارتوں اور ہوٹلوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا جائیگا، شاہ فہد نے کہا کہ مون سون کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جائے اور اس دوران ضلعی انتظامیہ سمیت تمام لائن اداروں کے ساتھ رابطے کرکے مربوط حکمت عملی تیار کرکے بھیجی جائے، تمام اضلاع میں گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپس قائم کرنے کیلیے سفارشات فراہم کی جائیں تاکہ چھوٹی مرمت کے کام ضلعی سطح پر سٹیشنز میں ہی کیا جاسکا، اضلاع میں ہیلتھ ایمبولینس سروسز کے استعمال کے لیے مزید مربوط نظام قائم کیا جائیگا جس سے مریض کو بہترین علاج معالجہ یقینی بنایا جائیگا، شاہ فہد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران اپنے اپنے اضلاع کے سکولوں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا آغاز کریں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر محکمہ تعلیم نے بھی سکول انتظامیہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے طلبا و طالبات کو بھی تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کو دوران ایمرجنسیز خدمات فراہم کرسکیں گے۔