وزیر اعظم شہباز شریف کی نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی مذمت، شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت

منگل 27 مئی 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالوحید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے والی پولیو ٹیم پر حملہ قابل برداشت نہیں،انسداد پولیو مہم کے مخالف شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔