وفاقی وزیرتجارت جام کمال کے حلق انتخاب ضلع لسبیلہ اورضلع حب میں یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

منگل 27 مئی 2025 20:25

ُکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرتجارت جام کمال کے حلق انتخاب ضلع لسبیلہ اورضلع حب میں یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ہدایات پر لائن ڈیپارٹمنٹس اورمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں عوامی مقامات اورسرکاری دفاتر پر پینافلیکس آویزاں کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کا کہنا ہیکہ 28 مئی 2025کو صبح 9:00 بجے سوک سنٹر حب میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔

یہ تقریب ''یوم تکبیر'' منانے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہیپرچم کشا?ی تقریب کے بعد ایک شاندار ریلی نکالی جائے گی، جو سوک سینٹر سے شہر کے مختلف شاہراں تک جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ چیف افیسر نصیب اللہ ترین کی نگرانی میں شہر کو سبز ہلالی پرچموں اور بینرز سے سجانے کا کام جاری ہیمیئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کو شایان شان طریقے سیمنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن حب کی نگرانی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس حوالے سے پورے حب شہر کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا جارہا ہے اور یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف پینا فلیکیس بھی شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کرنے کا عمل جاری ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منائیں گے ضلع بھر میں تقاریب اورریلیاں منعقد ہونگی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کی جانب سے یوم تکبیر قومی جوش وجذبے سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر سے ریلی نکالی جائیگی عمائدین شہر سمیت بلدیاتی نمائندگان بھی ریلی میں شریک ہونگیایس ایس لسبیلہ کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پرخصوصی سییکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :