ٴْ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیانہ شہادت موصول ہوئی ، چیئرمین زونل رویت ہلال کمیٹی بلوچستان

منگل 27 مئی 2025 22:30

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) چیئرمین زونل رویت ہلال کمیٹی بلوچستان مولانا انوارلحق حقانی نے کہا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا اور کمیٹی کو منعقدہ اجلاس میں کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی حالانکہ گوادرمیں مطلع صاف تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رویت ہلال کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر دیگر ممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 1446 ہجری ذوالحجہ کاچاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کوئٹہ میں منعقد ہواصوبے کے کسی علاقے سے ذوالحجہ کاچاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی بلوچستان میں 1446 ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیاگوادر میں مطلع صاف تھا مگر کوئی شہادتیں موصول نہیں ہوئی چمن،لورالائی،ژوب،مکران میں مطلع ابر آلود رہا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کسی علاقے سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی۔