
۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرکے ہر حال میں بلوچستان کے وسائل اور حقوق کا دفاع کریں گے ، حاجی لشکری رئیسانی
منگل 27 مئی 2025 22:30
(جاری ہے)
صاف اور شفاف عمل کا راستہ روک کر ریاست کے سہولت کار بدامنی میں اضافہ کررہے ہیں ،تعلیمی اداروں میں اس طرح کے منفی اقدامات اٹھاکر نوجوان نسل اور قوموں کا مستقبل تباہ کرکے ان کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہے ہیں ،اس وقت حالات کی وجہ سے صوبے کے لوگ اور حقیقی وارث بری طرح متاثر ہیں ، ان حالات میں خاموش رہنا بھی جرم تصور ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی اپوزیشن نہیں ، صوبے کے وسائل کی لوٹ مار میں سب شامل ہیں ، آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس کرایا گیا ، اب معدنیات کے حوالے سے اختیار صوبے کا نہیں ، بلوچستان کے لوگ اپنی سرزمین پر اجنبی بن گئے ، اپوزیشن قرارداد لائے کہ اسے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ قبول نہیں یا مستعفی ہوجائے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرینگے ، اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ڈیل کے ذریعے حکومت لائے جانے والوں کے ذریعے 5 منٹ میں ڈی ایچ اے کا ایکٹ منظور کرایا گیا اور بلاپیمودہ زمینوں کا اختیار سرکار کو دیا گیا جبکہ ہم نے صوبوں کو 2008 میں صوبائی خودمختاری اور 18 ترمیم کے ذریعے اختیارات دیئے لیکن 2013 سے 2018 میں ان کو پامال کیا گیا 2008 میں بننے والی حکومت نے گوادر کو سرمائی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ کیا جسے بعد میں آنے والی حکومت نے واپس کیا ہم نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرایا لیکن 600 بلین ڈالر کا اثاثہ ایک بار پھر پراسرار اور مشکوک طریقے سے دوسروں کے حوالے کیا گیا جس میں سیاسی جماعتیں بھی شامل رہی ہیں ان کا احتساب ووٹ کے ذریعے کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومیں بعض اوقات تکلیف اور بحرانوں سے گزرتی ہیں ، ہماری تاریخی سرزمین پر آج بدامنی ہے ، بہت سے لوگ بحرانوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، بلوچستان اس وقت بہت بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بحران نظر آرہے ہیں ، ہمارے تعلیمی ادارئے اکثر بند رہتے ہیں ہمارے سینکڑوں سال کے قومی نظم کو ختم کردیا گیا ہے جو قومی وطن کی بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں و سماجی عمائدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ صوبے میں بدامنی ، افراتفری اور حالات خراب کرکے شارٹ کٹ اختیار کرنے والے عروج پر پہنچ چکے ہیں ہم نے ان کا راستہ روکنا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ہر موقع پر بلوچستان کے وسائل ، حقوق کا دفاع کیا اور کسی بھی ایسے معاہدے یا پروگرام کا حصہ نہیں بنے جس میں بلوچستان کے وسائل کا سودا کیا گیا ہو جس میں ریکوڈک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا انہوں نے اپنے وزارت اعلی کے دور حکومت میں صوبے میں ہونے والی قتل و غارت گری کے حوالے سے ایوان میں بااختیار کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر پارلیمانی سیاست سے لوگوں کو دور رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نوجوان ماضی کے انتخابات سے سبق سیکھیں کیونکہ ایک بار پھر آنے والے پانچ سالوں کے لئے منظورنظروں کے لئے راہ ہموار کی جائے گی نوجوان نسل نے سہولت کاروں کا راستہ روکنا ہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
تحریک انصاف کی پالیسی ڈلیور کرنا نہیں، انتشار پھیلانا ہے ، عظمی بخاری
-
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمرقید کے مجرم لال اکبر کا معاملہ لارجر بینچ کو بھجوا دیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
-
17 سالہ سدرہ بی بی غیرت نام قتل کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج، ملزم عدالت سے فرار
-
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پرپابندی کی سفارش کا فیصلہ
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سوات موٹروے حادثے میں اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی کی ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر حملے کی مذمت
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.