ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ون کے پانی کے تالابوں اور عوام تک آبنوشی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ

منگل 27 مئی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ون کے پانی کے تالابوں اور عوام تک آبنوشی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ جعفرآباد محمد کاظم لونی نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں کی سالانہ بھل صفائی و دیگر امور کی بندش سے قبل ہی ہم نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ون فیز ٹو اور خان گڑھ واٹر سپلائی سکیمز کے تالاب پانی سے بھر لیے تھے تاکہ کٹھن حالات میں عوام کو آبنوشی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہمارا عملہ بالترتیب لوگوں کو تا حال آبنوشی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے جس کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اس عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور احکامات دیے کہ کینال سسٹم میں پانی کی فراہمی پھر سے شروع کر دی گئی ہے اس لیے لازم ہے کہ تمام تر توجہ پانی کی سٹوریج اور عوام کو ان کی دہلیز تک پانی کی فراہمی پر کی جائے تاکہ سخت موسمی حالات میں لوگوں کو آبنوشی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ ضلع انتظامیہ جعفراباد اپنی معاونت کے عمل کو یقینی بناتی رہے گی تاکہ مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر سب ڈویڑنل آفیسر عبدالعزیز کھوسہ اور سب انجینئرچنگیز احمد کھوسہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :