ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز بھی ایوننگ جائزہ اجلاس کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 01:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز بھی ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ ڈاکٹر حضور بخش مینگل عبید اللہ خان پندرانی سکندر علی گورشانی این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی ثنا اللہ چکھڑا سمیت دیگر پولیو ورکرز ایریا انچارج اور مانیٹرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام مانیٹرز اور پولیو ورکرز نے دن بھر کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تمام ورکرز پر لازم ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں، فیلڈ کے دوران انہیں جن مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اس کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے جبکہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ پولیو ورکرز صحیح معنوں میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :