جمہوریہ کوریاکے سفیرپارک کی جون کی پشاورچیمبرآمد، دو طرفہ معاشی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 28 مئی 2025 09:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان میں تعینات جمہوریہ کوریاکے سفیرپارک کی جون نے پشاورچیمبرآف سمال ٹریڈرزکادورہ کیااور دو طرفہ معاشی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گروپ لیڈرملک مہرالٰہی، صدرشکیل احمدخان صراف،سینئرنائب صدرحاجی طلاء محمد،سابق صدرملک سلمان الٰہی نے چیمبرآمدپران کاپرتپاک استقبال کیا، ایگزیکٹیوممبرزاورپشاورکی تاجربرادری کی کثیرتعدادموجودتھی،ملک مہرالٰہی اورشکیل احمدصراف نے کہاکہ کوریا کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے،تجارت سے متعلق معلومات کا اشتراک اور ریسرچ کرکے ہم ایک دوسرے کی مارکیٹوں کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں،دونوں ممالک مل کر ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکورین سفیرکوویزے کے حصول میں حائل مشکلات سے آگاہ کیاگیا،پارک کی جون نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی ویزہ کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید استوار کیا جا سکے،کوریامیں منعقدہ ایکسپوزمیں پشاورچیمبرکی شرکت کویقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبہ میں وسیع مواقع موجودہیں جن پاکستانیوں کو فوائد حاصل کرنے چاہیے،پاکستانی طلباء کوطب سمیت دیگرشعبہ جات میں سکالرشپ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے،پشاورچیمبرکے عہدیداروںاوربرنس کمیونٹی نے ان کی آمدکاشکریہ اداکیااورانہیں شیلڈ پیش کی گئی۔