یومِ تکبیر ہماری قومی حمیت اور وحدت کا مظہر ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم کو سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے، ہارون اختر خان

بدھ 28 مئی 2025 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی حمیت اور وحدت کا مظہر ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم کو سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر بدھ کو جاری بیان میں ہارون اختر خان نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی خودمختاری کا دن ہے، 28 مئی کا دن پاکستان کی ایٹمی طاقت کا ثبوت ہے،قوم کو سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، یومِ تکبیر ہماری قومی حمیت اور وحدت کا مظہر ہے، ترقی یافتہ پاکستان ہی شہدا اور سائنسدانوں کا خواب ہے۔ معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں معاشی خودمختاری اب ہمارا اگلا ہدف ہے، اللہ پر بھروسے اور قومی اتحاد نے ہمیں سرخرو کیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ 28 مئی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔