پاکستان سمیت دنیا بھر میں آلو کا عالمی دن 30مئی کو منایا جائے گا

بدھ 28 مئی 2025 12:31

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آلو کا عالمی دن 30مئی کو منایا جائے گا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023ء میںہر سال تیس مئی کو آلو کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

آلو کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پانچ غذائی اشیاء میں ہوتا ہے آلو وہ سبزی ہے جو کہ ہر گھر میں پکائی جاتی ہے۔آلو کا دن منانے کا مقصد غربت اور بھوک سے نمٹنے کیلئے اس فصل کی اہمیت اور ماحولیاتی خطرات سے زرعی اجناس کو درپیش خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آلو پیدا کرنے والے ممالک میں 9ویں نمبر پر ہے۔