ہارورڈ یونیورسی کے خلاف ایک اور انتقامی کارروائی ، 100 ملین ڈالر کی کٹوتی کا اقدام شروع

بدھ 28 مئی 2025 14:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)امریکہ کی قدیم ترین اور بہترین یونیورسٹی کی شہرت رکھنے والی ہارورڈ کو آزادی اظہار رائے کے حق میں مستحکم رائے پر ڈٹے رہنے کے ںاعث ٹرمپ انتظامیہ کی مزید سزا ایک سو ملین ڈالر کے ان ٹھیکوں کی منسوخی کی صورت دی جانے والی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹھیکے امریکی وفاقی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ کر رکھے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ میں موجود ایک سینیئر ذمہ دار کے مطابق مگر اب منگل کے روز وفاقی حکومت کو ان 100 ملین ڈالر کے ٹھیکوں کی منسوخی کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :