
کویت کے ساتھ تیل دریافت دو طرفہ تعاون میں حوصلہ افزا پیش رفت قرار
یہ دریافت باہمی اشتراک سے کی جانے والی تیل کی تلاش اور ترقیاتی کاوشوں کا تسلسل ہے،سعودی میڈیا
بدھ 28 مئی 2025 14:24

(جاری ہے)
اس موقع پر کابینہ کو حج 1446ھ کے سیزن کے لیے تیار کردہ منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، جنہیں اعلی ترین معیار، مکمل ہم آہنگی اور باہمی ربط کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت، سکون اور عمدہ خدمات میسر آئیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے حجاج کی خدمت کے لیے جس وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبے، جدید انفرا اسٹرکچر اور سہولتیں فراہم کی ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی۔سعودی قیادت اور عوام کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب، حجاج، عمرہ زائرین اور زائرینِ مدینہ منورہ کو ہمیشہ کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے اور اسی اسلامی قیادت کے کردار کو نبھا رہا ہے جو اسے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے زمانے سے ورثے میں ملا ہے۔اجلاس میں گذشتہ دنوں دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔کابینہ نے "اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی" کی جانب سے مالی میں شروع کیے گئے علاقائی پروگرام کا بھی خیرمقدم کیا۔ اس اقدام کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کے خلاف معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔عالمی اور علاقائی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے سعودی کابینہ نے فلسطینی عوام کی حمایت، غزہ پر مسلط جنگ کے خاتمے، انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے مسلسل رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام "صحت کی تبدیلی" کے مثبت اثرات کا تذکرہ بھی ہوا، جن میں معیاری اور جامع طبی خدمات، مثر حفاظتی اقدامات اور ٹریفک سیفٹی کے فروغ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ڈیجیٹل خدمات کی ترقی کو بھی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق سراہا گیا۔علاوہ ازیں کابینہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی درجہ بندیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، جیسا کہ سال 2024 میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب گروپ 20 ممالک میں ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری ڈھانچے میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔کابینہ نے مقامی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے جنرل اتھارٹی کے قیام اور رہائشی معاونت کے نظام میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٴْ’زمین کو جہنم بنا دیا گیا‘بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیماراورمعذور شہریوں کی حالت زار
-
پوپ لیو کا دل دہلا دینے والا بیان: غزہ کے مظلوم والدین کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں!
-
پاکستانی سفیر کا وام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،
-
کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی
-
پیرس میں یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام
-
ایک فیصد امیروں کو چھوڑ کر باقی بھارتیوں کی حالت افریقہ سے بھی بدتر ہے، ورلڈ ہنگر انڈیکس
-
اگلے 5 سالوں میں دنیا کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جائے گا، ماہرین کا انتباہ
-
سعودی عرب میں عیدالاضحی کی چارتعطیلات کا اعلان
-
فرانسیسی ریٹائرڈ سرجن کو مریضوں کیساتھ جنسی زیادتی پر20 سال قید کی سزا
-
امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
-
نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی، مشرقی بیت المقدس پر قبضے کی متنازع ویڈیو جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.