Live Updates

غزہ میں بھوک نے خوف پر قابو پالیا: ہزاروں فلسطینیوں کا امدادی مراکز پر دھاوا

فلسطینی شہری، خواتین اور بچے بھوک سے مجبور ہو کر امدادی مراکز کی طرف دوڑ پڑے،غیرملکی میڈیا

بدھ 28 مئی 2025 15:14

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)جنوبی غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ فلاحی ادارے غزہ ہیومینیٹیرین فائونڈیشن کے قائم کردہ امدادی مراکز پر دھاوا بول دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رفح میں پیش آیا، جہاں مکمل اسرائیلی فوجی کنٹرول ہے۔ فلسطینی شہری، خواتین اور بچے بھوک سے مجبور ہو کر ان امدادی مراکز کی طرف دوڑ پڑے، حالانکہ ان مراکز پر بایومیٹرک چیک کی اطلاعات پر شدید تحفظات پائے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

این جی او کے مطابق صرف ایک دن میں 8,000 فوڈ باکسز تقسیم کیے گئے، جن میں تقریبا 4 لاکھ 62 ہزار کھانوں کے برابر خوراک موجود تھی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو باڑ سے گزر کر کھلے میدان میں داخل ہوتے دیکھا گیا جہاں امداد رکھی گئی تھی۔ بعد میں، باڑیں توڑ کر عوام نے جگہ پر دھاوا بول دیا۔حماس کے زیرانتظام غزہ میڈیا دفتر کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابطہ نے الزام لگایا کہ امداد کی تقسیم میں بدنظمی کی اصل وجہ اسرائیل کی زیر نگرانی کام کرنے والی کمپنی کی نااہلی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات