فیصل آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

بدھ 28 مئی 2025 15:16

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم اصغر علی کو گرفتار کر کی1500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز بارے تفتیش شروع کر دی ہے۔