Live Updates

تامل ناڈو، مسلم طلباءکو ہوسٹل کی دیوار پر ”آزاد فلسطین“ لکھنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

بدھ 28 مئی 2025 15:31

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) بھارت ریاست تامل ناڈو میں قائم راجیوگاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کی انتظامیہ نے تین مسلم طلباءکو ہوسٹل کی دیوار پر ”آزاد فلسطین“ لکھنے پر ملک دشمن قرار دیتے ہوئے انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماسٹر ان سوشل ورک کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلباءایس اسلم ، ایم اے سعید اور نابل ابو الیث کو یونیورسٹی سے خارج کر کے ان پر ایک برس تک کسی بھی امتحان میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متاثرہ طلباءکا کہنا ہے کہ انہیں محض مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انکے خلاف تادیبی کارروائی اصول و قوائد پر عمل کیے بغیر کی گئی۔ نکالے جانے والے یہ طلباءریاست کیرالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات