مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن، پولیوٹیموں کی سکیورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات

بدھ 28 مئی 2025 15:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کےتیسرےدن بھی پولیوٹیموں کی سکیورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کےمطابق2000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر تمام سرکلز میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے بذات خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئیے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا۔پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، سکیورٹی کےحوالے سے دریافت کیا اور سٹاف کو مناسب ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :