لاہور میں ڈکیتی کیس ٹریس، 90 لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان برآمد

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے گرفتار کیا گیا‘سی سی ڈی

بدھ 28 مئی 2025 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔

متعلقہ عنوان :